سوال: پیدائش سرٹیفیکیٹ فارم کہاں سے ملے گا۔ (Form-A)
متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سے فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سوال: پیدائش کا اندراج کون کروا سکتاہے۔
پیدائش کا اندراج بچے کا با پ / ماں یا سرپرست درج کروا سکتاہے۔
سوال پیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس کیا ہے۔
پیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کو جمع کروائی جائے گی۔
سوال: پیدائش سرٹیفیکیٹ جاری ہو نے کا طریقہ کار۔
- نارمل اندراج : تاریخ پیدائش سے60دن تک کی پیدائش نارمل رجسٹریشن تصور ہو گی اور رجسٹریشن کے بعد اندر3یوم متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سےسرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
- لیٹ اندراج: تاریخ پیدائش سے 60دن کے بعد7 سال تک رجسٹریشن لیٹ اندرج تصور ہو گی۔ جس کے اندراج کے لیے چیئرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کو (Form-A)اور بیان حلفی جس پر 2 گواہوں کی تصدیق ہوگی جمع کروائے گا اور مندرجہ ذیل کوائف میں سے کسی ایک کا دینا لازمی ہو گا۔ جس سے پیدائش کی تاریخ ثابت ہو سکے۔
- پیدائش ہسپتا ل میں ہونے کی صورت میں ہسپتال کا پیدائش سرٹیفیکیٹ ۔
- ۔سکول سرٹیفیکیٹ جس پر تاریخ پیدائش درج ہو۔
- پولیوویکسینیشن کارڈ جس پر تاریخ پیدائش درج ہو۔
- دیہی علاقہ کی صورت میں علاقہ کےنمبردارکی طرف سے جاری کردہ پیدائش کی تصدیق۔
- چیئرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی معاملہ کی چھان بین کرنے کے بعد اند ر 7یوم لیٹ اندراج کرے گا اور سائل کو سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔
- اگر پیدائش کے سات سال کے بعد کی رجسٹریشن کروانی مقصو د ہو تو مندرجہ بالا دستاویزات متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کا چئیرمین متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے سکونت کی تصدیق کروائے گا۔ اورمتعقلہین کا سرٹیفیکیٹ لے کر سائل کی تاریخ پیدائش کا اندراج کر کے اندر 20یوم سرٹیفیکیٹ جاری کرےگا DHQ / THQ
سوال: سرٹیفیکیٹ کتنے دنوں میں جاری ہوگا۔
- نارمل اندراج پیدائش سے 60دن تک: 3 دن
- لیٹ اندراج تاریخ پیدائش سے7سال تک : 7 دن
- لیٹ اندراج تاریخ پیدائش سے7سال بعد: 20 دن