ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے ضلعی انتظامیہ بھکر کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو پنجاب بھر میں مثالی کنٹرول روم قرار دیا ہے ۔انہوں نے اس ماڈل کنٹرول روم کے کمپلینٹ سیل میں فراہم کئے گئے جدید ٹریکنگ سسٹم اور دیگر سہولیات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ صوبہ کے دیگر اضلاع کیلئے باعث تقلید ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ بھکر کے موقع پر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران کیا ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اس موقع پر ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی آپریشنل کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کنٹرول روم میں کمپلینٹ مینجمنٹ میکانزم کیساتھ ساتھ انسداد تجاوزات مہم،گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام ،انسداد پولیو مہم ،ریونیو/ لینڈ ریکارڈ ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر انتظامی امور سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈنگ بھی کی جاتی ہے جس کی بدولت متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی ہے ۔ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے جدید سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم کی آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور اس کو ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ذاتی دلچسپی ،محنت و کاوش اور راہنمائی کا نتیجہ قرار دیاممبر پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے ضلعی انتظامیہ بھکر کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو پنجاب بھر میں مثالی کنٹرول روم قرار دیا ہے ۔انہوں نے اس ماڈل کنٹرول روم کے کمپلینٹ سیل میں فراہم کئے گئے جدید ٹریکنگ سسٹم اور دیگر سہولیات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ صوبہ کے دیگر اضلاع کیلئے باعث تقلید ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ بھکر کے موقع پر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران کیا ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اس موقع پر ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی آپریشنل کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کنٹرول روم میں کمپلینٹ مینجمنٹ میکانزم کیساتھ ساتھ انسداد تجاوزات مہم،گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام ،انسداد پولیو مہم ،ریونیو/ لینڈ ریکارڈ ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر انتظامی امور سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈنگ بھی کی جاتی ہے جس کی بدولت متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی ہے ۔ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے جدید سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم کی آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور اس کو ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ذاتی دلچسپی ،محنت و کاوش اور راہنمائی کا نتیجہ قرار دیا