ھکر( )ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع کے تحصیل ہیڈکوارٹرز پر کھلی کچہری منعقد کرنے کے سلسلہ کی دوسری کھلی کچہری میونسپل کمیٹی ہال منکیرہ میں منعقد کرکے عوامی مسائل سنے اور انکے بلاتاخیر حل کیلئے موقع پر موجود سرکاری محکموں کے تحصیل سربراہان اور اے سی منکیرہ کو احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بری تعداد میں شرکت کی جبکہ چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک انصراقبال چھینہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کو آگاہ کیا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی طرف سے ہر تحصیل میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی دہلیز پر انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا انتہائی سود مند ثابت ہوگا اور عوامی مسائل بلاتاخیر حل ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہر تحصیل میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس سے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیساتھ ساتھ سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی کو عوامی آراء کی روشنی میں جانچا جاسکے گا اور افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے راہنمائی بھی میسر آئے گی ۔انہوں نے موقع پر موجود اے سی منکیرہ کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری کے دوران عوام کے پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے جاری کئے گئے احکامات پر سرکاری محکموں کی طرف سے کئے جانے والے عملدرآمد کی موئثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کا عنصر پیدانہ ہونے پائے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اے سی منکیرہ کو مزید ہدایت کی کہ مسائل کے حل سے متعلق عوام سے بھی فیڈ بیک لیا جائے ۔انہوں نے مسائل کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کم ازکم وقت میں حل ہونگے