بھکر( )ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ضلع بھکر کی 16 لاکھ آبادی کی کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری میں بھرپور یقینی بنانے کیلئے " ایک شہری ۔۔۔۔ایک پودا " مہم کا آغاز کرکے ضلع بھر میں 16 لاکھ پودے لگانے کا ہدف متعین کردیا گیا ہے جسکی تکمیل کیلئے شہریوں کو انکے قریب ترین مقامات پر پودے فراہم کئے جائیں گے ۔اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر بھکر وقا ص رشید نے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر اجتماعی شجرکاری کے میگا ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جو گورنمنٹ سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول میں منعقد کیا گیا اس ایونٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم ،جنگلات اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران ،میڈیاکے نمایندگان ،اساتذہ اور طلبانے اجتماعی شجرکاری کرتے ہوئے سینکڑوں پودے لگائے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات " ایک شہری ۔۔۔۔۔ایک پودا" مہم کے اہداف کی تکمیل میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا ۔ورلڈ فاریسٹ ڈے پر منعقد کئے گئے شجرکاری کے میگا ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شریک تمام افراد نے اپنے نام سے پودے لگائے اور عہد کیاکہ پودوں کی حفاظت مکمل اونر شپ کے تحت یقینی بنائی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے ہر شہری کی شرکت سے لگائے جانیوالے پودوں کی بدولت سرسبزاور آلودگی سے پاک ماحول پیدا ہوگا جس سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کی تکمیل میں ضلع بھکرکا مقام نمایاں ہوگا ۔انہوں نے ضلع کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ ضلع کے عظیم تر معاشی و ماحولیاتی مفاد کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے