ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا رات گئے بھکر لیہ باؤنڈری اور ملحقہ چکوک کا دورہ۔
محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے جانیوالی دو ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ گندم قریبی فوڈ سنٹرز پر بھیجوا دی گئی ہے ۔
ضلع کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی کے بعد تھریشنگ کا عمل جاری ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،زراعت،خوراک اور لائیو سٹاک کے افسران و اہلکاران متعلقہ علاقوں میں کڑی نظر رکھیں گندم کی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے پائے۔
ضلع میں قائم چیک پوسٹوں سمیت دیگر خارجی راستوں پر انسپکشن ٹیموں کی پیٹرولنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔
حکومتی احکامات پر ضلع میں گندم خریداری کا مقررہ ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے گا ۔
تمام متعلقہ افسران اور اہلکاران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں۔
غیر قانونی طریقے سے محفوظ مقام پر منتقل کی جانیوالی گندم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو قریبی خریداری سنٹر پر ان لوڈ کیا جائے۔
ذخیرہ اندوزی ناقابل برداشت ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر کماحقہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان ۔