کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے دورہ بھکر کے دوران گندم خریداری مرکز ٹو کامعائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور انکی ٹیم سرکاری مقرر کردہ گندم کے ہدف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
چھوٹے کاشتکاروں کو ہرگز تنگ نہیں کیا جارہا ہے۔
ذخیرہ اندوزوں کو انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
ڈویژن بھر میں ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیا ر کی جارہی ہے
سنٹرپر آئے گندم لے کر آنیوالے ڈرائیورز سے بھی بات چیت کی اور انکے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے
کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہاکہ ضلع بھر کی چیک پوسٹوں اور دریائی پتنوں پر کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔
انسداد سمگلنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ تسلسل کیساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے #
کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی