کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی سمیت درپیش مسائل سے آگاہی کے لیے نمبر دار ضلعی انتظامیہ کا خصوصی نمائندہ ہوتا ہے۔
حکومت پنجاب نمبر داروں کو عزت و احترام کی بحالی سمیت نمبرداری نظام کی فعالیت کیلئے متحرک انداز میں کوشاں ہے
نمبرداروں کے کردار ووقار کو بھرپور انداز میں موثر بنایا جائے گا تاکہ ملکی معیشت اور دیہی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی فنڈز کا اجراء بھی یقینی بنایا جائے گا
۔کنونشن میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان،ڈی پی ا ومحمد نوید،محکمہ زراعت،خوراک سمیت،نمبرداروں کے نمائندہ طاہر محمود قریشی سمیت نمبرداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
۔ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران
نمبرداروں کیساتھ دفاتر میں عزت و احترام سے پیش آئیں انکے جائز مطالبات بلاتاخیر حل کریں
نمبردار حضرات حکومتی نمائندہ ہونے کے ناطے گندم خریداری کے سلسلہ میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں ۔
ریونیو افسران، یوسی سیکرٹریز اور پٹواری حضرات کو تاکید کی کہ وہ نمبرداروں سے مل کر گاؤں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے نظام کوبھی بہتر بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نو ر محمد اعوان اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نمبر داروں کیساتھ ملکر ضلع کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کام حسب سابق عمدہ انداز میں جاری رکھیں۔
کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی