ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کا اچانک دورہ محکمہ خوراک کے کلرک اور محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر فوری معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی
۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد کا کہنا تھا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و اہلکاران ہرگز کسی رورعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف حتمی طور پر کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں ضلع کے طول و عرض میں بلا امتیاز کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے