پنجا ب کے وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ بھکر شہر کا رمضان بازار معیاری اورسستی اشیا ئے ضروریہ کے اعتبار سے عوام کے لئے قابل ذکر ریلیف کا ماڈل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹالوں پر خریداروں کے رش کے باوجود اشیا ئے ضروریہ کی وافر دستیابی اور عام بازار کے مقا بلے میں خا صے کم نرخ ضلعی انتظا میہ خصو صاً ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی نگرانی و سرپرستی اور انجمن تاجران کے تعاون کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ بھکر کے موقع پر سیکرٹری محکمہ امداد باہمی پنجاب منصور قادر کے ہمراہ بھکر شہر میں رمضان بازار کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم این ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھا نڈلہ ،ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی اور غضنفر عباس چھینہ ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید ،صدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف و دیگر عہدیداران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیرامداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے رمضان بازار میں عوام الناس کو اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں دی جا نے والی شاندار رعایت پر ضلعی انتظا میہ اور انجمن تاجران کے مابین مثالی اشتراک وتعاون کو سراہا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ضلع کے دیگر رمضان بازار بھی ایسے ہی اعلیٰ معیار کے حا مل ہو ں گے۔صوبائی وزیر اور سیکرٹری محکمہ امداد باہمی نے رمضان بازار میں کریانہ آئیٹمز ،مشروبات،سبزیات،پولٹری،چینی اور آٹے کے سستے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کر کے کوالٹی کو سراہا ۔علاوہ ازیں انہوں مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپ کو بھی خریداروں کے لئے اضا فی ریلیف کا ذریعہ قرار دیا ۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیا ئے ضروریہ کےساتھ ساتھ دیگر سہو لیات کو بھی خوبصورت اضا فہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔یا د رہے کہ اضا فی سہو لیات میں مسجد کے لئے مخصوص کی گئی جگہ ،خریداری کے لئے آنے والی خواتین کے لئے ویٹنگ ایریا اور ان کے بچوں کے پلے لینڈ ،بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کی جگہ،میڈیکل کیمپ اور افطار کا انتظا مشامل ہیں