وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کسان دوست سکیم کے تحت صوبہ کے تیرہ بارانی اضلاع میں کاشتکاروں کو 98گرین ٹریکٹرز کوآپریٹو سو سائیٹیز کے ذریعے بلاسود قرضہ پر فراہم کئے گئے ہیں جس کے لئے شفاف ترین قرعہ اندازی کی گئی اور قرعہ اندازی میں کا میاب ہو نے والے کاشتکاروںکو گرین ٹریکٹرز کی فراہمی سات کروڑ روپے کے ریو الونگ فنڈ سے کی گئی ہے۔ یہ بات پنجاب کے وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کے لئے بھکر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے تقریب کے دوران صوبہ کے تیرہ بارانی اضلاع کے کا شتکاروں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے گرین ٹریکٹرزکی چابیاں تقسیم کیں ۔ان اضلاع میں بھکر، خوشاب، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، نارووال، سیالکوٹ، لیہ ، چکوال، راولپنڈی،گجرات،اٹک،جہلم اور راجن پور شامل ہیں۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ امداد باہمی پنجاب منصور قادر، ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ،ایم پی ایز عامر عنایت خان شہا نی اور غضنفر عباس چھینہ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ڈی پی او شائستہ ندیم، اے ڈی سی ریو نیو عابد حسین بھٹی ، پنجاب کواپریٹو بینک کے پریذیڈنٹ ،رجسٹرار کو آپریٹوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز سکیم سود سے پاک ہے اور اس فلاحی سکیم کے تحت زیادہ سے زیا دہ کاشتکاروں کو ٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے ریوالونگ فنڈ کا حجم بڑھا یا جا ئے گا۔ علاوہ ازیں نئی کوآپریٹو سوسایئٹیز کی رجسٹریشن شروع کر نے کی منظور ی کے ضمن میں وزیر اعلی ٰ پنجاب کو سمری پیش کی گئی ہے تاکہ کوآپریٹو سوسائیٹیز کی تعداد میں اضا فہ کر کے گرین ٹریکٹر ز سکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ دیہی علاقوں کے کاشتکاروں تک پہنچا ئے جا سکےں۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے محکمہ امداد باہمی پنجاب کے سیکرٹری منصو رقادر نے کہا کہ محکمہ کا بنیادی مقصد کسان کی زند گی میں خوشحالی لا کر بھر پور زرعی ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ امداد باہمی کی بلا سود قرضہ جات سکیم سے کاشتکاروں پر مالی بوجھ قابل ذکر انداز میں کم ہو گا اور وہ زیادہ سہو لت کے ساتھ خود کفالت کی حد تک زرعی ترقی کے لئے دلجمعی سے کام کر سکیں گے ۔تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امداد باہمی کے افسران کے ہمراہ کا شتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چا بیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دی